ایس ای سی پی نے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈ IFRS-17 عمل درآمد کا ٹائم فریم جاری کر دیا

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس،تکافل اور ری انشورنس انڈسٹری کے مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈ (IFRS) 17 پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم فریم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ فنانشل رپوٹنگ کا یہ معیار بیمہ کمپنی کے اکائونٹ میں مزید شفافیت اور شراکت داروں کے لئے معلومات کی فراہمی کا تقاضا کرتا ہے۔ …

اسلام آباد۔7دسمبر (اے پی پی):سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انشورنس،تکافل اور ری انشورنس انڈسٹری کے مالیاتی رپورٹنگ کے معیارات کو بہتر بنانے کے لیے انٹرنیشنل فنانشل رپورٹنگ سٹینڈرڈ (IFRS) 17 پر عمل درآمد کے حوالے سے ٹائم فریم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ فنانشل رپوٹنگ کا یہ معیار بیمہ کمپنی کے اکائونٹ میں مزید شفافیت اور شراکت داروں کے لئے معلومات کی فراہمی کا تقاضا کرتا ہے۔

تمام تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بیمہ اکائونٹ کا اسٹینڈرڑ IFRS17 پر عمل درآمد کا ٹائم فریم یکم جنوری 2026 مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی اکائونٹنگ سٹینڈرڈز بورڈ نے IFRS 4 – انشورنس کنٹریکٹس کو یکم جنوری 2023 سے IFRS 17 سے تبدیل کر دیا ہے ۔ IFRS 17پر موثر عملدرآمد کے لیے ایس ای سی پی نے انشورنش انڈسٹری کے لیے چار مراحل تجویز کیے ہیں ۔ اس سلسلہ میں انشورنس انڈسٹری نے پہلے مرحلہ کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے ۔