واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکا، فرانس،برطانیہ،کینیڈا،جرمنی،اٹلی اور جاپان پر مشتمل گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا۔ …
جی سیون رہنماؤں کا فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔8دسمبر (اے پی پی):دنیا کے ترقی یافتہ ممالک امریکا، فرانس،برطانیہ،کینیڈا،جرمنی،اٹلی اور جاپان پر مشتمل گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل تنازع کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ٹی آر ٹی کے مطابق جی سیون گروپ کے ورچوئل اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ دو ریاستی حل فلسطین اور اسرائیل کو منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے قابل بنائے گا۔
اجلاس میں جی سیون رہنماؤں میں اگلے سال سے روسی ہیروں کی درآمد محدود کرنے پر بھی اتفاق ہوا ہے، یہ اقدام یوکرین جنگ پر روس کے خلاف پابندیاں سخت کرنےکی پالیسی کاحصہ ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری تک روس میں تیار اور پروسس شدہ غیرصنعتی ہیروں پر درآمدی پابندیاں متعارف کرائیں گے۔








