لندن۔ 10 فروری (اے پی پی) بر طانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا 7اسلامی ممالک کے باشندوں پر امریکا میں داخلہ پر پابندی بارے حکم غلط ہے اور برطانیہ کا ایسا حکم جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ تھریسامے سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس کے …
امریکی صدر ٹرمپ کا 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کے امریکا داخلے پر پابندی کا حکم غلط ہے، برطانوی وزیراعظم

مزید خبریں
لندن۔ 10 فروری (اے پی پی) بر طانوی وزیراعظم تھریسامے نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کا 7اسلامی ممالک کے باشندوں پر امریکا میں داخلہ پر پابندی بارے حکم غلط ہے اور برطانیہ کا ایسا حکم جاری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ماہ تھریسامے سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جس کے تحت عراق ، ایران ، لیبیا، صومالیہ ، سوڈان ، شام اور یمن سے آنے والوں کے امریکا میں داخلہ پر 90روز کے لئے پابندی عائد ہو گئی ۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس پابندی بارے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہو ئے تھریسامے نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ غلط اور قوموں کو تقسیم کرنے والاہے اس لئے برطانیہ اس قسم کے فیصلہ کی پالیسی نہیں اپنائے گا۔








