انڈونیشیا ، سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک

جکارتہ ۔8دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ایک مقامی ٹریفک پولیس افسر نےبتایا کہ انڈونیشیا کے صوبہ بنکولو میں بھاری مشینری سے لدے ٹرک کے کار سے ٹکرانے کے باعث 7 افراد ہلاک اور ایک شیر خوار زخمی ہو گیا۔ مزید بتایا گیاکہ کار میں 8 افراد سوار تھے ، تمام متاثرین کی شناخت ایک خاندان سے ہوئی ہے۔تاہم تحقیقات …

جکارتہ ۔8دسمبر (اے پی پی):انڈونیشیا میں سڑک حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ شنہوا کے مطابق ایک مقامی ٹریفک پولیس افسر نےبتایا کہ انڈونیشیا کے صوبہ بنکولو میں بھاری مشینری سے لدے ٹرک کے کار سے ٹکرانے کے باعث 7 افراد ہلاک اور ایک شیر خوار زخمی ہو گیا۔

مزید بتایا گیاکہ کار میں 8 افراد سوار تھے ، تمام متاثرین کی شناخت ایک خاندان سے ہوئی ہے۔تاہم تحقیقات ابھی جاری ہیں ۔