مرکزی بینک نے بینکنگ سسٹم میں 940 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دیے

کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 940 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 940 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن …

کراچی ۔ 10 فروری (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 940 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جمعہ کو اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 5.82 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 940 ارب 65 کروڑ روپے شامل کر دیئے۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 5.87 فیصد تا 5.78 فیصد سالانہ کے حساب سے 967 ارب 65 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 37 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں سے 30 بولی دہندگان کی پیشکشوں کو منظور کر لیا گیا۔

Leave a Reply