امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ

128
United States

سیئول۔11دسمبر (اے پی پی):امریکا کا ایف ۔ 16 لڑاکا طیارہ جنوبی کوریا کے مغربی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے،

شنہوا نے جنوبی کوریا کی یونہاپ نیوز ایجنسی اور مقامی نشریاتی ادارے وائی ٹی این کے حوالے سے بتایا کہ یو ایس فورسز کوریا (یو ایس ایف کے) کا لڑاکا طیارہ تربیتی مشق کے دوران دارالحکومت سیئول سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب میں گنسن کے کنسان ایئر بیس کے قریب صبح کے وقت گر کر تباہ ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق طیارے کا پائلٹ ایجیکٹ کرنے میں کامیاب ہو گیا ۔

اس واقعہ میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔