جنیوا۔11دسمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے 34 رکنی ایگزیکٹو بورڈ نے ایک قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے جس میں غزہ میں فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ قرارداد افغانستان، مراکش، قطر اور یمن نے پیش کی تھی اور اس کی امریکا سمیت تمام 34رکن ممالک نے حمایت کی حالانکہ کچھ ممالک خاص طور …
عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ نے غزہ میں انسانی امداد تک رسائی کے مطالبے پر مبنی قرا ر داد کی متفقہ منظوری دے دی

مزید خبریں
جنیوا۔11دسمبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے 34 رکنی ایگزیکٹو بورڈ نے ایک قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے جس میں غزہ میں فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد کی رسائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یہ قرارداد افغانستان، مراکش، قطر اور یمن نے پیش کی تھی اور اس کی امریکا سمیت تمام 34رکن ممالک نے حمایت کی حالانکہ کچھ ممالک خاص طور پر امریکا کو 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے حوالہ جات کی کمی پر تحفظات تھے۔یہ قرار داد ایسے وقت منظور ہوئی ہے جب ڈبلیو ایچ او کے سربراہ کے مطابق ان کے طبی عملے کو غزہ میں ناقابل تصور صورت حال کا سامنا ہے۔قرارداد میں فوری طور پر انسانی امداد کے علاوہ مریضوں کے لیے ایگزٹ پرمٹ جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔
ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم گیبریسس نے کہا کہ ادارے کا ایگزیکٹو بورڈ غزہ کی صورتحال پر پہلا متفقہ حل حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ قرارداد میں شہری آبادی کو ادویات اور طبی سازوسامان کی فراہمی اور طبی علاج تک رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔








