غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منگل کی سہ پہر کو ہوگا

اقوام متحدہ ۔11دسمبر (اے پی پی):غزہ میں شہری آبادی کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منگل کی سہ پہر کو ہوگا۔ جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نےایک بیان میں کہا ہے کہ اسمبلی منگل کو نیویارک کے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں ڈینس فرانسس نے کہا کہ انہوں نے یہ …

اقوام متحدہ ۔11دسمبر (اے پی پی):غزہ میں شہری آبادی کی سنگین صورتحال پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا خصوصی اجلاس منگل کی سہ پہر کو ہوگا۔ جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس نےایک بیان میں کہا ہے کہ اسمبلی منگل کو نیویارک کے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے خصوصی اجلاس منعقد کرے گی۔رکن ممالک کو لکھے گئے خط میں ڈینس فرانسس نے کہا کہ انہوں نے یہ اجلاس مصر،موریطانیہ ، عرب گروپ کے سربراہان اور اسلامی تعاون تنظیم کی درخواست پر بلایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس کی درخواست میں مصر اور موریطانیہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہری آبادی کی سنگین صورتحال کا حوالہ دیا ہے۔الجزیرہ کے مطابق قبل ازیں اقوام متحدہ میں مصر کے مشن نے قرارداد کے مسودے کا متن رکن ممالک کے مندوبین میں تقسیم کیا ہے جس میں فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے لئے مصر کے مندوب اسامہ عبدالخالق نے’’ ایکس ‘‘ پر جاری پوسٹ میں کہا کہ یہ خونریزی فوری طور پر بند ہونی چاہیے ۔

جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مسودے میں سلامتی کونسل کی قرارداد جیسی ہی زبان استعمال کی گئی ہے جسے امریکا نے جمعے کو ویٹو کر دیا تھا اور جس پر منگل کو ووٹنگ متوقع ہے۔193 رکنی جنرل اسمبلی نے 27 اکتوبر کو بھی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فوری اور مسقتل جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا ۔