سعودی عرب،امیرہ نورہ یونیورسٹی میں ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام کا آغاز

ریاض۔11دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امیرہ نورہ یونیورسٹی نے ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ سعودی اخبار 24کے مطابق ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام کی قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین نورہ المطرفی نے کہا ہے کہ ڈپلومہ پروگرام کے لئےامیرہ نورہ یونیورسٹی کو پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کے علاوہ بغیر منافع والے سیکٹر کی شراکت بھی حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام سے خواتین …

ریاض۔11دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کی امیرہ نورہ یونیورسٹی نے ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

سعودی اخبار 24کے مطابق ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام کی قائم مقام ایگزیکٹیو چیئرمین نورہ المطرفی نے کہا ہے کہ ڈپلومہ پروگرام کے لئےامیرہ نورہ یونیورسٹی کو پرائیویٹ سیکٹر اور پبلک سیکٹر کے علاوہ بغیر منافع والے سیکٹر کی شراکت بھی حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایئر ہوسٹس ڈپلومہ پروگرام سے خواتین کو اس پیشے کی استعداد اور مہارت حاصل کرنے پر ملازمتیں باآسانی مل جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈپلومہ پروگرام میں لڑکیوں کو ایئر ہوسٹس کی ذمہ داریاں پوری کرنے کےلیے درکار مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ نورہ المطرفی نے کہا کہ ڈپلومہ ہولڈر لڑکیوں کو سعودی وژن 2030 کے حصول میں موثر کردار ادا کرنے کےلیے ملازمت کے مواقع میسر ہوں گے۔