یو اے ای عدالت نے پاسپورٹ میں منشیات چھپانے کی کوشش پرخاتون کو 20 ہزار درہم جرمانہ کر دیا

ابو ظہبی ۔12دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ وفاقی کورٹ نے پاسپورٹ میں نشہ آور مادہ چھپانے کی کوشش کے الزام میں ایک خاتون کو 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے ۔ اردو نیوز کے مطابق مسافر خاتون پاسپورٹ میں ایک کاغذ کا ٹکڑا رکھے ہوئے تھی جس میں انتہائی مہارت سے نشہ آور مادہ چھپایا گیا تھا۔ مسافر خاتون نے شروع میں اس بات سے انکار …

ابو ظہبی ۔12دسمبر (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں الفجیرہ وفاقی کورٹ نے پاسپورٹ میں نشہ آور مادہ چھپانے کی کوشش کے الزام میں ایک خاتون کو 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا ہے ۔

اردو نیوز کے مطابق مسافر خاتون پاسپورٹ میں ایک کاغذ کا ٹکڑا رکھے ہوئے تھی جس میں انتہائی مہارت سے نشہ آور مادہ چھپایا گیا تھا۔ مسافر خاتون نے شروع میں اس بات سے انکار کیا کہ اس کے پاسپورٹ میں ایسا کوئی کاغذ ہے جس میں نشہ آور مادہ موجود ہے،

تاہم بعد میں اس کا اعتراف جرم کر لیا۔عدالت نے خاتون کے خلاف جرمانے کے فیصلے سے قبل لیبارٹری سے رپورٹ طلب کی تھی جس میں تصدیق کی گئی کہ کاغذ میں نشہ آورمادہ موجود تھا۔