رباط۔12دسمبر (اے پی پی):مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے بات چیت آئندہ ہفتے شروع ہو سکتی ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ کے مطابق اس وقت غزہ کی پٹی میں ایک نئی جنگ بندی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک مناسب مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں العربیہ ٹی و ی اور فلسطینی اہلکارکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فریقین آئندہ ہفتے یرغمالیوں …
مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے بات چیت آئندہ ہفتے شروع ہو سکتی ہے، فلسطینی اہلکار

مزید خبریں
رباط۔12دسمبر (اے پی پی):مزید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے بات چیت آئندہ ہفتے شروع ہو سکتی ہے۔روسی خبر رساں ادارے تاس کی رپورٹ کے مطابق اس وقت غزہ کی پٹی میں ایک نئی جنگ بندی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے تاہم ابھی تک مناسب مذاکرات شروع نہیں ہوئے۔
رپورٹ میں العربیہ ٹی و ی اور فلسطینی اہلکارکے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فریقین آئندہ ہفتے یرغمالیوں کے تبادلے کے لئے اہم بات چیت شروع کر سکتے ہیں۔ فلسطینی اہلکار نے کہا کہ ہم آئندہ ہفتے قیدیوں کے تبادلے کے نئے معاہدے پر اہم بات چیت کی توقع رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لئے غزہ میں مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ نئی شرائط پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جنگ بندی کا دروازہ بند نہیں کیا گیا ۔
فلسطینی اہلکار نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ایک نئی جنگ بندی کی راہ ہموار کی جا رہی ہے، لیکن مناسب بات چیت کا آغاز ہونا باقی ہے۔22 نومبر کو غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی پر قطر اور مصر کی ثالثی میں فریقین کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کی خبریں سامنے آئیں اور 24 نومبر کو اس پر عملدرآمد شروع ہوا۔یکم دسمبر کی صبح اسرائیلی مسلح افوا ج نے غزہ کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں دوبارہ شروع کر دیں۔








