جرمنی کا روّیہ ناقابل وضاحت ہے، ترک وزیر دفاع

انقرہ ۔12دسمبر (اے پی پی):ترک وزیر دفاع یاشار گلیر نے کہا کہ یورو فائٹر جنگی طیارے کی فراہمی سے متعلق جرمنی کا رویہ ناقابل وضاحت ہے ۔ ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق یاشار گلیر نے پرائیویٹ چینل پر یورو فائٹر جنگی طیارے کی فراہمی کے بارے میں جرمنی کے روّیے پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایک اتحادی کا دوسرے اتحادی کو یہ کہنا کہ میں …

انقرہ ۔12دسمبر (اے پی پی):ترک وزیر دفاع یاشار گلیر نے کہا کہ یورو فائٹر جنگی طیارے کی فراہمی سے متعلق جرمنی کا رویہ ناقابل وضاحت ہے ۔

ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق یاشار گلیر نے پرائیویٹ چینل پر یورو فائٹر جنگی طیارے کی فراہمی کے بارے میں جرمنی کے روّیے پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایک اتحادی کا دوسرے اتحادی کو یہ کہنا کہ میں تمہیں یہ طیارے نہیں دوں گا ایک ایسا روّیہ ہے جس کی کوئی وضاحت پیش نہیں کی جا سکتی۔