اسرائیل کی جانب سے سفید فاسفورس کے استعمال کی اطلاعات پر تشویش ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نےکہا کہ امریکا کو ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ اسرائیل غزہ میں کاررائیوں کے دوران سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے اور وہ اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود کا جائز فوجی مقصد ہوتا ہے تاہم ان تمام …

واشنگٹن ۔12دسمبر (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کے ترجمان جان کربی نےکہا کہ امریکا کو ان رپورٹس پر تشویش ہے کہ اسرائیل غزہ میں کاررائیوں کے دوران سفید فاسفورس استعمال کر رہا ہے اور وہ اس معاملے پر مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

العربیہ اردو کے مطابق انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ سفید فاسفورس پر مشتمل گولہ بارود کا جائز فوجی مقصد ہوتا ہے تاہم ان تمام صورتوں میں جن میں اس طرح کے گولہ بارود برآمد کیے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے ملک کو توقع ہے کہ سفید فاسفورس قانون کے مطابق مسلح تصادم میں صرف ان جائز مقاصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے گا ۔ جان کربی نے کہا کہ امریکا مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو بڑھانا نہیں چاہتا، ہم دوسرا محاذ نہیں دیکھنا چاہتے اور نہ ہی لڑائی میں توسیع کے خواہاں ہیں۔

ان اشاعتوں کے تناظر میں بھی ہم فکرمند ہیں جن میں لبنان میں سفید فاسفورس کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔یاد رہے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسرائیل نے اکتوبر میں جنوبی لبنان پر حملوں کے دوران امریکا کی جانب سے فراہم کردہ سفید فاسفورس گولہ بارود استعمال کیا۔ انہوں نے تصدیق کی کہ اخبار کی جانب سے گولہ بارود کے ٹکڑوں اور جائے وقوعہ سے لی گئی تصاویر کے تجزیہ کی بنیاد پر یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے ۔