اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور زروسیع میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ زیر گردش کرنسی کے حجم میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23389 ار ب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.7 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 2.1 …
بینکوں کے ڈیپازٹس اور زر وسیع میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):بینکوں کے ڈیپازٹس اور زروسیع میں ہفتہ وار بنیادوں پر اضافہ جبکہ زیر گردش کرنسی کے حجم میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یکم دسمبر 2023 کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے ڈیپازٹس کا حجم 23389 ار ب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 2.7 فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 2.1 فیصد زیادہے ۔
کیلنڈر سال کے آغاز سے اب تک بینکوں کے ڈیپازٹس میں 16.1 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق یکم دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زر وسیع (ایم ٹو) کا حجم 31940 ارب روپے ریکارڈکیاگیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں 1.7 اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 1.1 فیصد زیادہ ہے۔
جاری سال کے آغاز سے لے کر اب تک زر وسیع میں 14.3 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق زیر گردش کرنسی کاحجم 8442 ارب روپے ریکارڈکیا گیا ہے جو پیوستہ ہفتے کے مقابلہ میں ایک فیصد اور گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں 1.4 فیصد کم ہے۔








