سی ڈی این ایس نےنئے بانڈز کے اجرا سے 750 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 750 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا ہے۔ سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایاکہ یکم جولائی سے 14 دسمبر تک کی مدت میں نئے بانڈز کے اجرا سے 750 ارب روپے کی بچت حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری …

اسلام آباد۔15دسمبر (اے پی پی):سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے جاری مالی سال کے دوران نئے بانڈز کے اجرا سے 750 ارب روپے کی بچتوں کاہدف حاصل کرلیا ہے۔

سی ڈی این ایس کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایاکہ یکم جولائی سے 14 دسمبر تک کی مدت میں نئے بانڈز کے اجرا سے 750 ارب روپے کی بچت حاصل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری مالی سال کے دوران 1.6 ٹریلین روپے کی بچتوں کا ہدف بھی عبور کر لیا ہے۔ گزشتہ سال سی ڈی این ایس نے 1300 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقررکیاتھا ۔

انہوں نے بتایاکہ مارکیٹ کے رجحانات کو مد نظر رکھتےہوئے سی ڈی این ایس نے بچتوں کے حوالے سے پرجوش اہداف حاصل کئے ہیں اور مقصد کے لئے اختراعی نوعیت کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سی ڈی این ایس میں ادارہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد ہو رہا ہے۔

سی ڈی این ایس کے تحت اے ٹی ایم کی سہولت بھی فراہم کی ہوئی ہے جس سے صارفین کو آسانیاں فراہم ہوئی ہیں۔ ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی بانڈزکے ذریعے 16 ارب روپے کی بچتیں حاصل کی گئی ہیں ۔ جاری مالی سال کے لئے اسلامی بانڈز کے ذریعے 75 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیاگیاہے۔

گزشتہ مالی سال کے دوران اسلامی مالیات کے تحت 60 ارب روپے کی بچتوں کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔