بغداد ۔ 13 فروری (اے پی پی) عراقی ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے فضائی حملے میں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی سکیورٹی تجزیہ نگار فاضل ابو رغیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ البغدادی کو شام …
ابو بکرالبغدادی کی فضائی حملے میں زخمی ہونے کی اطلاعات

مزید خبریں
بغداد ۔ 13 فروری (اے پی پی) عراقی ذرائع ابلاغ نے ایک بار پھر داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کے فضائی حملے میں زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق عراقی سکیورٹی تجزیہ نگار فاضل ابو رغیف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ مصدقہ انٹیلی جنس ذرائع سے اطلاعات ملی ہیں کہ البغدادی کو شام اور عراق کی سرحد پر القائم کے مقام پر امریکی جنگی طیاروں نے فضائی حملے کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں البغدادی زخمی ہوا ہے۔ابو رغیف نے بتایا کہ البغدادی شام اور عراق کی سرحد کے قریب عکاشات، الزلہ اور العبیدی کے مقامات میں واقع داعش کے مراکز کو نشانہ بنائے جانے کے دوران زخمی ہوئے،تاہم سرکاری سطح پر ان اطلاعات کی تصدیق یا ترید نہیں کی گئی۔








