وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیپٹل سٹی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان کی منظوری دےدی

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیپٹل سٹی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان کی منظوری دےدی ہے جس کا مقصد ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنا اور اسلام آباد کی مختلف شاہرات بالخصوص رش کے اوقات میں شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنا ہے۔ نیا ٹریفک مینجمنٹ پلان جو پیر سے چیف کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کی زیر …

اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کیپٹل سٹی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ پلان کی منظوری دےدی ہے جس کا مقصد ٹریفک کے دباﺅ کو کم کرنا اور اسلام آباد کی مختلف شاہرات بالخصوص رش کے اوقات میں شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل حل کرنا ہے۔ نیا ٹریفک مینجمنٹ پلان جو پیر سے چیف کمشنر اور ایڈیشنل آئی جی پولیس کی زیر نگرانی شروع ہو گیا ہے، دو مراحل پر مشتمل ہے۔ پیر سے 10 روزہ جامع عوامی آگاہی مہم شروع ہو گئی ہے جس کے بعد 30 دنوں میں اس پر سختی سے اطلاق ہو گا۔ وزیر داخلہ کے منظور کردہ پلان کے مطابق سٹرٹیجی کا پہلا مرحلہ کیپٹل سٹی کی چار بڑی شاہرات بشمول کشمیر ہائی وے، اسلام آباد ہائی وے، مری روڈ اور ایکسپریس وے پر مشتمل ہو گا جس کیلئے آئی سی ٹی ٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات ہو گی۔ بعد ازاں دارالحکومت کی دیگر شاہراہوں کو بھی پلان میں شامل کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے سیکرٹری داخلہ کو ہدایت کی کہ وفاقی دارالحکومت اور صوبوں میں اسلحہ لائسنسوں کے اجراءاور گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سلسلہ میں ایک یکساں پالیسی تیار کرنے کیلئے صوبوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ اسلحہ لائسنسوں پر پابندی کے خاتمہ کے حوالہ سے وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اسلحہ لائسنسوں کے اجراءکیلئے ایک جامع سٹرٹیجی تیار کی جائے۔

Leave a Reply