رباط۔21دسمبر (اے پی پی):روس اور عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے کثیر الجہتی ثالثی فارمیٹ کے قیام پر زور دیا ہے۔ روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روس اور عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ نےمراکش میں روس۔عرب تعاون فورم کے چھٹے سیشن میں اس سلسلے میں بین الاقوامی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت دیتے ہوئے کہا کہ کثیرالجہتی ثالثی فارمیٹ کے …
مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے کثیر الجہتی ثالثی فارمیٹ کے قیام کی ضرورت ہے، روس،عرب ریاستیں

مزید خبریں
رباط۔21دسمبر (اے پی پی):روس اور عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے کثیر الجہتی ثالثی فارمیٹ کے قیام پر زور دیا ہے۔
روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روس اور عرب ریاستوں کے وزرائے خارجہ نےمراکش میں روس۔عرب تعاون فورم کے چھٹے سیشن میں اس سلسلے میں بین الاقوامی سفارتی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت دیتے ہوئے کہا کہ کثیرالجہتی ثالثی فارمیٹ کے قیام کے ذریعے تنازع کے حل کے لئے کوششوں کی قیادت مشرق وسطیٰ کے ممالک، عرب ممالک کی لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی) کرے۔
بیان میں مصر، قطر اور سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے اور فلسطینی شہریوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کی کوششوں کی حمایت کا بھی اظہار کیا گیا۔








