برلن ۔ 15 فروری (اے پی پی) ۔جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے دس مئی کو اپنا مجوزہ دورہ اسرائیل منسوخ کر دیا ہے۔مرکل کے دفتر سے اس حوالے سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ماہ ستمبر میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات کی بنا پر مرکل یہ دورہ سر انجام نہیں دے سکیں گی۔اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اسرائیلی اور جرمن حکام نے دعوی کیا ہے کہ …
جرمن چانسلر کا دورہ اسرائیل منسوخ

مزید خبریں
برلن ۔ 15 فروری (اے پی پی) ۔جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے دس مئی کو اپنا مجوزہ دورہ اسرائیل منسوخ کر دیا ہے۔مرکل کے دفتر سے اس حوالے سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ماہ ستمبر میں ملک میں ہونے والے عام انتخابات کی بنا پر مرکل یہ دورہ سر انجام نہیں دے سکیں گی۔اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر اسرائیلی اور جرمن حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس منسوخی کی اصل وجہ گزشتہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ میں منظوری کیے جانے والے مقبوضہ فلسطینی سر زمین پر غیر قانونی رہائشی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دینے والے ایک قانون کے خلاف رد عمل ہے۔








