وزیراعظم محمد نواز شریف کا مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس پر حملہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس مسلح افواج کی قربانیوں کے ذریعے وطن کی سلامتی ناقابل تسخیر ہو گئی ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس پر حملہ میں ایف سی اہلکاروں سمیت قیمتی جانی نقصان …
وزیراعظم محمد نواز شریف کا مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس پر حملہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس

مزید خبریں
وزیراعظم محمد نواز شریف کا مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس پر حملہ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
مسلح افواج کی قربانیوں کے ذریعے وطن کی سلامتی ناقابل تسخیر ہو گئی ہے،وزیراعظم محمد نواز شریف
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بدھ کو مہمند ایجنسی میں پولیٹیکل ایجنٹ کے آفس پر حملہ میں ایف سی اہلکاروں سمیت قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے ایک بیان میں شہریوں کی زندگیاں بچانے کے لئے مسلح افواج کے بے لوث اور ذمہ دارانہ کردار کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج کی قربانیوں کے ذریعے وطن کی سلامتی ناقابل تسخیر ہو گئی ہے۔ انہوں نے شہداءکے سوگوار خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا بھی اظہار کیا۔








