اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے پہلے آئی ٹی ٹیکنالوجی پارک کی اسلام آباد میں تعمیر کےلئے ایگزام بینک کے ساتھ قرضہ کے حصول کےلئے معاہدہ کی تقریب 21فروری کو ہو گی۔ آئندہ ہفتے پاکستان میں اُردو زبان پر مبنی ڈیٹا بروزنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (.com.pk) کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو …
ملک کے سب سے پہلے آئی ٹی ٹیکنالوجی پارک کی اسلام آباد میں تعمیر کےلئے ایگزام بینک کے ساتھ قرضہ کے حصول کےلئے معاہدہ کی تقریب 21فروری کو ہو گی، انوشہ رحمن

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت آئی ٹی انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ ملک کے سب سے پہلے آئی ٹی ٹیکنالوجی پارک کی اسلام آباد میں تعمیر کےلئے ایگزام بینک کے ساتھ قرضہ کے حصول کےلئے معاہدہ کی تقریب 21فروری کو ہو گی۔ آئندہ ہفتے پاکستان میں اُردو زبان پر مبنی ڈیٹا بروزنگ ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے (.com.pk) کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہو جائے گا۔چاروں صوبوں میں اینکوبیشن سنٹرز کے قیام پر جلد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ٹیلی کام کمیونیشن کارپوریشن کی ایکسیلینس ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر) وقار رشید نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر شاہی سید ‘ سینیٹر تاج آفریدی ‘ پی ٹی اے کے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ ‘ این ٹی سی کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل مہراج گل سمیت وزارت اور این ٹی سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف عوام سے منتخب ہو کر آئے ہیں اور ایک منشور کے ساتھ حکومت سنبھالی ہے۔ہم نے عوام سے جو وعدے کئے وہ ہر صورت پورے کریں گے۔








