پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں،سب اس بات پر متفق بھی ہیں، کچھ شر پسند عناصر باہر سے پنجاب میں آتے ہیں ،انہیں قابو میں لانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وزیر مملکت داخلہ محمد بلیغ ا لرحمان

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد بلیغ ا لرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں،سب اس بات پر متفق بھی ہیں، کچھ شر پسند عناصر باہر سے پنجاب میں آتے ہیں انہیں قابو میں لانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے یہاں آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں اور ویسے بھی پولیس سمیت …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر مملکت برائے داخلہ محمد بلیغ ا لرحمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نوگو ایریا نہیں،سب اس بات پر متفق بھی ہیں، کچھ شر پسند عناصر باہر سے پنجاب میں آتے ہیں انہیں قابو میں لانے کے لیے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، اس لیے یہاں آپریشن کی کوئی ضرورت نہیں اور ویسے بھی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے یہاں اپنا کام بہتر طریقے سے کر رہے ہیں جسے مزید بہتر کیا جا رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے، نیکٹا فعال ہے جبکہ موبائل سموں کی رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جا چکا ہے، انہوں نے کہا نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں صوبائی حکومتیں بھی تعاون کر رہی ہیں اور یہی اس کی خوبصورتی بھی ہے کہ ہم سب متحد ہیں جس کی وجہ سے کراچی اور فاٹا سمیت پورے پاکستان میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے، آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کافی بہتر اور پرامن ہے، پاکستان میں امن و امان کی بحالی میں ہماری پاک فوج کے جوانوں سمیت پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی لازوال قربانیاں دی ہیں اور وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کو کوآرڈینیٹ بھی کر رہی ہے

مزید خبریں

Leave a Reply