اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کے الیکٹرک اور مختلف وفاقی سرکاری اداروں کے مابین تصفیہ طلب مسائل کے حل میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مراعات کے ذریعے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار آزادانہ سرمایہ کاری نظام …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی کے الیکٹرک کے ایک وفد نے ملاقات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کے الیکٹرک اور مختلف وفاقی سرکاری اداروں کے مابین تصفیہ طلب مسائل کے حل میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اپنی سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور مراعات کے ذریعے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے اور غیرملکی سرمایہ کار آزادانہ سرمایہ کاری نظام سے استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کے الیکٹرک کے ایک وفد نے ملاقات کے دوران کیا۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفد کے سربراہ عمر لودھی نے وفاقی وزیر کو کراچی میں بجلی کی صورتحال اور شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی فراہمی کی بہتری کے لئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ وفد نے کے الیکٹرک کی ادائیگیوں اور وصولیوں کی صورتحال پر بریفنگ کے علاوہ تصفیہ طلب مسائل کا حل بھی تجویز کیا گیا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ شنگھائی پاور کی کے۔الیکٹرک میں سرمایہ کاری پر مذاکرات جاری ہیں اور اس حوالہ سے معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔








