اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ وہ آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت نے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اعزاز چوہدری اگلے ماہ واشنگٹن …
سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کر دیا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کر دیا گیا۔ وہ آئندہ ماہ واشنگٹن ڈی سی میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق حکومت نے سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری کو امریکہ میں پاکستان کا نیا سفیر تعینات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ اعزاز چوہدری اگلے ماہ واشنگٹن میں پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داراں سنبھال لیں گے۔ اعزاز احمد چوہدری سفارتکاری کے شعبے میں 36 سال سے زائد تجربے کے حامل کیریئر فارن سروس آفیسر ہیں۔ اور دسمبر 2103 سے سیکرٹری خارجہ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ اس سے قبل وہ وزارت خارجہ میں ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ اعزاز چوہدری وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے یو این و تخفیف اسلحہ امور اور ڈائریکٹر جنرل برائے جنوبی ایشیاءامور کے عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں۔ وہ نیدر لینڈ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔اعزاز چوہدری27فروری1958کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے فلشر سکول آف لاءمڈ فورڈ اور مسوچیوٹس سے بین الاقوامی تعلقات عامہ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے فرسٹ ڈویژن بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔








