وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد سرحد پار افغانستان سے آ رہے ہیں، ہم نے پہلے بھی افغان حکام سے کہا اور اب بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پر اپنا کنٹرول یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گرد سرحد پار افغانستان سے آ رہے ہیں، ہم نے پہلے بھی افغان حکام سے کہا اور اب بھی کہتے ہیں کہ وہ اپنی سرزمین پر اپنا کنٹرول یقینی بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم نے تو پہلے بھی کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر بارڈر مینجمنٹ انتہائی ضروری ہے اور کسی کو بھی بغیر دستاویزات کے آنے جانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، یہ بات ہم افغانستان کو گذشتہ 2سال سے کہہ رہے ہیں، ہم نے سب سے پہلے اپنے بارڈر کو محفوظ بنانا ہے کیونکہ جب تک یہ بارڈر محفوظ نہیں ہوگا دونوں ملکوں کو خطرہ رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اور زیادہ تیزی لائیں گے تا کہ ناخوشگوار واقعات سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے ملک سے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اور گزشتہ دو اڑھائی سالوں میں ہمیں جو کامیابیاں اور فوائد حاصل ہوئے ہیں انشااللہ انہیں ضائع نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردوں کی باقیات کو بھی ختم کر کے دم لیں گے۔

مزید خبریں

Leave a Reply