وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت پی پی آئی بی بورڈ کا 109 واں اجلاس

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پی پی آئی بی نے نجی شعبے میں 878 کلو میٹر طویل مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے چینی کمپنی کو دلچسپی کا خط جاری کرنے کی منظوری دیدی جس سے سندھ سے پنجاب تک بجلی کی سپلائی میں فراوانی اور استحکام ہو گا کیونکہ ملک کے اس حصے میں ہزاروں میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ جن …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) پی پی آئی بی نے نجی شعبے میں 878 کلو میٹر طویل مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کیلئے چینی کمپنی کو دلچسپی کا خط جاری کرنے کی منظوری دیدی جس سے سندھ سے پنجاب تک بجلی کی سپلائی میں فراوانی اور استحکام ہو گا کیونکہ ملک کے اس حصے میں ہزاروں میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے زیر تعمیر ہیں۔ جن کیلئے نئی ٹرانسمیشن لائن کا ہونا ضروری ہے تاکہ بجلی کی ترسیل میں کوئی تکنیکی مشکلات نہ ہوں۔ پی پی آئی بی بورڈ کا 109 واں اجلاس وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ٹرانسمیشن لائن کے عملداری معاہدہ اور ٹرانسمیشن معاہدے کی بھی منظوری دی گئی۔ بورڈ نے گوادر میں کوئلے سے چلائے جانے والے 300 میگاواٹ کے منصوبے کی تعمیر کی منظوری بھی دی۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ نجی شعبے میں سب سے بڑے پن بجلی کے منصوبے کے مالیاتی دستاویزات کی تکمیل کو ایک اہم سنگ میل قرار دیا گیا یہ 870 میگاواٹ کا سلکی کناری منصوبہ خیبرپختونخوا میں قائم کیا جائے گا۔ ایم ڈی شاہجہان مرزا بورڈ کو بتایا کہ ادارہ اس وقت کوئلے، پانی اور ایل این جی کے 19000 میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس سے مستقبل کی ضروریات پوری کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور گزشتہ 20 سال میں یہ ادارے کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ وفاقی وزیر اور سیکرٹری نے پی پی آئی بی کی کارکردگی کو زبردست طریقے سے سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی کی کمی پوری کرنے میں پی پی آئی بی کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ کئی سالوں سے پی پی آئی بی نے 12000 میگاواٹ کے منصوبے مکمل کئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply