حکومت پولٹری کے شعبے میں برآمدکنندگان کی حمایت کرے گی، انجینئر خرم دستگیر خان

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پولٹری کے شعبے میں برآمدکنندگان کی حمایت کرے گی، پولٹری کے شعبے پر سے متحدہ عرب امارات کے پابندیاں اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک برآمدکنندگان کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جس سے انہیں استفادہ حاصل …

اسلام آباد ۔ 15 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت پولٹری کے شعبے میں برآمدکنندگان کی حمایت کرے گی، پولٹری کے شعبے پر سے متحدہ عرب امارات کے پابندیاں اٹھائے جانے کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک برآمدکنندگان کے لیے ایک بہت بڑی مارکیٹ ہے جس سے انہیں استفادہ حاصل کرنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور متعلقہ وزارتیں برآمدکنندگان کو متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں بھرپور طریقے سے چھا جانے کے لیے مکمل تعاون فراہم کریں گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply