انقرہ ۔ 16 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے ’العربیہ‘ چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے تمام خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ ترکی خلیجی ممالک کے تعاون کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ترک صدر نے ’العربیہ‘ چینل کے فلیگ شپ پروگرام ’ترکی الدخیل کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ …
خلیجی تعاون کے بغیر استحکام ممکن نہیں، ترک صدر

مزید خبریں
انقرہ ۔ 16 فروری (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوآن نے ’العربیہ‘ چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ خطے میں استحکام کے لیے تمام خلیجی ممالک بالخصوص سعودی عرب کے تعاون کی اشد ضرورت ہے۔ ترکی خلیجی ممالک کے تعاون کی اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔ترک صدر نے ’العربیہ‘ چینل کے فلیگ شپ پروگرام ’ترکی الدخیل کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اخوان المسلمون کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیتے کیونکہ اخوان ایک نظریاتی جماعت ہے، تاہم اگر اخوان المسلمون اسلحہ اٹھائے گی تو اس کے ساتھ ایک دہشت گرد تنظیم کے دور طور پر نمٹا جائے گا۔








