سرینگر ۔ 16 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے میں گرفتاریوںاور پابندیوںاور پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کا ایک منظم طریقے پر قتل عام کررہی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ …
بھارتی فورسز نہتے کشمیری نوجوانوں کا مسلسل قتل عام کررہی ہیں، سید علی گیلانی

مزید خبریں
سرینگر ۔ 16 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے میں گرفتاریوںاور پابندیوںاور پرامن مظاہرین پر پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کا ایک منظم طریقے پر قتل عام کررہی ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کو ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔








