ریاض ۔ 16 فروری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب میں سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے بعد خانہ کعبہ کی زیارت کی اور عمر ہ ا دا کیا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر اردوان نے مدینہ منورہ میں حضرت محمدﷺ کے روضے پر حاضری دینے کے بعد مسجد نبوی کی زیارت کی۔ اس کے بعد وہ مکہ گئے۔ انھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ …
ترک صدر رجب طیب اردوان کی سعودی عرب میں سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے بعد خانہ کعبہ کی زیارت اور عمر ہ کی ادائیگی

مزید خبریں
ریاض ۔ 16 فروری (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے سعودی عرب میں سرکاری مذاکرات مکمل کرنے کے بعد خانہ کعبہ کی زیارت کی اور عمر ہ ا دا کیا۔ترک خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر اردوان نے مدینہ منورہ میں حضرت محمدﷺ کے روضے پر حاضری دینے کے بعد مسجد نبوی کی زیارت کی۔ اس کے بعد وہ مکہ گئے۔ انھوں نے اپنے وفد کے ہمراہ مکہ منورہ میں طواف کیا اور مروہ اور صفا کی پہاڑیوں کے درمیان چکر لگائے اور مسجد الحرام میں عبادت کی۔








