ویلنگٹن۔3جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 24-2023 میں کینٹر بری نے اوٹاگوکو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 سے شکست دے دی۔ بدھ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 12 ویں میچ میں اوٹاگو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا کر کینٹر بری کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا۔ ہیمش ردرفورڈ نے شاندار بیٹنگ …
سپر سمیش ٹی 20 کپ، کینٹربری نے اوٹاگو کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

مزید خبریں
ویلنگٹن۔3جنوری (اے پی پی):سپر سمیش ٹی 20 کپ 24-2023 میں کینٹر بری نے اوٹاگوکو دلچسپ مقابلے کے بعد 4 سے شکست دے دی۔
بدھ کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 12 ویں میچ میں اوٹاگو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا کر کینٹر بری کو میچ میں کامیابی کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا۔ ہیمش ردرفورڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 52 رنز بنائے، گلین فلپس نے 38 رنز بنائے۔زکری فولکس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں کینٹر بری کی ٹیم نے اوپننگ بلے باز ہنری نکولس کے شاندار 59 رنز کی اننگز کی بدولت مطلوبہ ہدف 18.5اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
ہنری نکولس نے 33 گیندوں پر ایک چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 59رنز کی اننگز کھیلی ۔اوٹاگو کے اینڈریو ہیزلڈائن اور ٹریوس مولر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔یہ کینٹربری کی سپر سمیش ٹی 20 کپ 24-2023 میں دوسری فتح ہے۔








