خوشی ہے میری بیٹنگ سے پاکستان ٹیم مشکلات سے نکلی، عامر جمال

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر عامر جمال نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ میری بیٹنگ سے پاکستان ٹیم مشکلات سے نکلی، ہمیشہ سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں، آسٹریلوی بائولرز کے بائونسرز کیلئے پہلے ہی تیار تھا۔ بدھ کے روز سڈنی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ چند سال قبل …

سڈنی۔3جنوری (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کرکٹر عامر جمال نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ میری بیٹنگ سے پاکستان ٹیم مشکلات سے نکلی، ہمیشہ سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں، آسٹریلوی بائولرز کے بائونسرز کیلئے پہلے ہی تیار تھا۔ بدھ کے روز سڈنی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ چند سال قبل اسی گرائونڈ پر سٹینڈ میں بیٹھ کر اپنی ٹیم کو سپورٹ کیا ، آج اسی میدان میں اچھی پرفارمنس پر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ تھا کہ بیٹنگ کے دوران آسٹریلوی بائولرز بائونسر کریں گے، میں طے کر کے گیا تھا جو مرضی ہو جائے بائولرز کے بائونسرز کا مقابلہ کروں گا، اپنے جذبات پر کنٹرول رکھا اور کامیاب رہا۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کا جواب دینے کا بہترین طریقہ کارکردگی دکھانا ہوتا ہے،

ہمیشہ سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ سے شاہد اسلم سے بات چیت بہت کام آئی، جب نصف سنچری کی تو انہی کی طرف اشارہ کیا تھا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں، بدقسمتی سے ان کے آئوٹ پر امپائر کال نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ہمت نہیں ہاری، بڑی محنت کے بعد یہاں تک پہنچا ہوں اور آئندہ بھی ٹیم کے لئے پرفارم کرتا رہوں گا۔

مزید خبریں