سعودی عرب کے مختلف علاقوںمیں (آج) شدید بارش اور سرد لہر کی پیشنگوئی

جدہ ۔ 16 فروری (اے پی پی) جدہ کے محکمہ موسمیات پریذیڈینسی آف میٹرولوجی اینڈ انوائرنمنٹ (پی ایم ای) نے عسیر اور مشرقی صوبے میں (آج) جمعہ سے شدید بارش کی پیشنگوئی کی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی ۔ عرب نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عسیرکے علاقے میں دن کے اوقات میں (آج) جمعہ کو درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی …

جدہ ۔ 16 فروری (اے پی پی) جدہ کے محکمہ موسمیات پریذیڈینسی آف میٹرولوجی اینڈ انوائرنمنٹ (پی ایم ای) نے عسیر اور مشرقی صوبے میں (آج) جمعہ سے شدید بارش کی پیشنگوئی کی ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں کمی واقع ہو گی ۔ عرب نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ عسیرکے علاقے میں دن کے اوقات میں (آج) جمعہ کو درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا امکان ہے جبکہ ریاض میں دن کودرجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ اور رات میں 17 ڈگری سینٹی گریڈ کا امکان ہے ۔دریں اثناءمسلسل بارشوں سے سعودی عرب اورضلع عسیر میں سیلاب سے خلل کی حال صورتحال کا سامنا ہے ۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقوں میں سکول بند اور ابھا کی کنگ خالد یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں ۔پی ایم ای کے ترجمان حسین القاہتانی نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں سعودی عرب کے محکتلف مقامات پر مذید بارشوں کا امکان ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply