پی ایس ڈی پی کے تحت انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 28 کروڑ 49 لاکھ روپے جاری

98
Planning Commission
Planning Commission

اسلام آباد۔8جنوری (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 28 کروڑ 49لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئےجن میں سے3کروڑ 36لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 81 کروڑ 54 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 28 کروڑ 49لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے3کروڑ 36لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔