ڈھاکا ۔10مئی (اے پی پی) بنگلہ دیش میں پولیس نے مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی سے قبل دارالحکومت ڈھاکا کی سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب پھانسی دی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کر دی تھی۔واضح رہے کہ انسانی …
مطیع الرحمان نظامی پھانسی،ڈھاکا کی سکیورٹی سخت کر دی گئی

مزید خبریں
ڈھاکا ۔10مئی (اے پی پی) بنگلہ دیش میں پولیس نے مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی سے قبل دارالحکومت ڈھاکا کی سکیورٹی سخت کر دی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب پھانسی دی جا سکتی ہے۔ قبل ازیں ملک کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان کی سزائے موت کے خلاف کی جانے والی اپیل مسترد کر دی تھی۔واضح رہے کہ انسانی حقوق کی تنظمیں ان عدالتوں کی شفافیت پر اعتراض کرتے ہوئے ان فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔








