وفاقی وزیر مذہبی امور کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری، ریاض الجنتہ میں نوافل کی ادائیگی، ملکی سلامتی کے لیے دعا کی

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے مسجدِ نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گہرے عقیدت و احترام کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔

مدینہ منورہ۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے مسجدِ نبوی ﷺ میں روضہ رسول ﷺپر حاضری دی اور بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گہرے عقیدت و احترام کے ساتھ درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ مدینہ منورہ میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے پہلی فرصت میں ہی روضہ رسول ؐ پر حاضری دی جہاں پر انہوں نے مسجدِ نبوی ﷺ کے مقدس ترین حصے ’’ریاض الجنہ‘‘ میں نوافل ادا کیے۔ اس موقع پر انہوں نے امتِ مسلمہ کی یکجہتی، پاکستان کی ترقی، ملکی سلامتی، خوشحالی اور بقا کے لیے دعابھی کی ۔ انہوں نے حجاجِ کرام کی آسانی اور حج آپریشن کی کامیابی پراللہ تعالی کا خصوصی شکر ادا کیا