بیجنگ ۔9جنوری (اے پی پی):چین کے صوبہ شانزی کی پنگلو کاؤنٹی میں یلو ریور کے آس پاس کے علاقوں میں سائبیریا سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چین میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم انیس الرحمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں مہاجر پرندوں کی موجودگی زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی …
سائبیریا سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے تحفظ کے لئے چینی اقدامات قابل تعریف ہیں، پاکستانی طالب علم

مزید خبریں
بیجنگ ۔9جنوری (اے پی پی):چین کے صوبہ شانزی کی پنگلو کاؤنٹی میں یلو ریور کے آس پاس کے علاقوں میں سائبیریا سے نقل مکانی کرنے والے پرندوں کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چین میں زیر تعلیم پاکستانی طالب علم انیس الرحمان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں مہاجر پرندوں کی موجودگی زمین کی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہے۔ انیس الرحمان نے کہا کہ ان کے سٹڈی کے لئے یہاں آنے کی وجہ بھرپور حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ کے لئے چین کی وابستگی تھی، جس سے انہیں ایک متحرک تحقیقی کمیونٹی میں شامل ہونے اور سیکھنے کا موقع ملا ۔
انہوں نے کہا کہ چین نے پرندوں کی نقل مکانی کے دوران ان کی حفاظت کے لیےایک جامع نیٹ ورک قائم کیا ہے، جس میں افزائش نسل ، سردیوں اور آرام کرنے کے سٹیشنز اور گیلی زمینیں اور قدرتی ذخائر شامل ہیں، جس میں ہجرت کرنے والے پرندوں کے فلائی ویز کے تقریباً ہر اہم پہلو کا احاطہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سالوں میں انہوں نے چین کے ماحولیاتی تحفظ کے اقدامات میں مثبت تبدیلیاں دیکھی ہیں، سخت قواعد و ضوابط، قابل تجدید توانائی میں بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی پر بڑھتا ہوا زور ماحول کے حوالے سے زیادہ شعوری نقطہ نظر کی طرف ایک اہم تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔ ۔
پنگلو کے جنگلات کے بیورو سے تعلق رکھنے والے وانگ چاو نے کہا کہ حالیہ برسوں میں یلو ریور کے طاس کا ماحول مسلسل بہتر ہو رہا ہے، اور یہاں سردیوں میں رہنے والے جنگلی ہنسوں کی تعداد10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے مطابق چین کے پرندوں کے وسائل کا شمار دنیا کے امیر ترین ممالک میں ہوتا ہے ۔








