برلن ۔ 18 فروری (اے پی پی) جرمن دارالحکومت برلن میں انجیلا مرکل اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے سیٹا تجارتی معاہدے کو انتہائی شاندار اور مستقبل کے کئی معاہدوں کی بنیاد قرار دیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملاقات میں کئی دوسرے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،اس دوران …
جرمن چانسلر مرکل کی کینیڈین وزیر اعظم سے ملاقات

مزید خبریں
برلن ۔ 18 فروری (اے پی پی) جرمن دارالحکومت برلن میں انجیلا مرکل اور کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے سیٹا تجارتی معاہدے کو انتہائی شاندار اور مستقبل کے کئی معاہدوں کی بنیاد قرار دیا۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس ملاقات میں کئی دوسرے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے بعد دونوں رہنماو¿ں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا،اس دوران چانسلر مرکل نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو یورپ کے ساتھ ساتھ امریکا کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ برلن میں ہونے والی اس ملاقات کے وقت سیٹا معاہدے کے مخالفین نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔








