سرینگر ۔ 18 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیئرمین سید علی گیلانی کی گزشتہ چھ برس سے زائد عرصے سے گھر میں مسلسل غیر قانونی اور بلا جواز نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت نے کہا کہ سید علی گیلانی کی نظر بندی کا سلسلہ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے دور میں شروع کیا تھاجو اب تک …
سید علی گیلانی کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت، کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل خانے میں تبدیل کردیا ہے، ترجمان حریت کانفرنس

مزید خبریں
سرینگر ۔ 18 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیئرمین سید علی گیلانی کی گزشتہ چھ برس سے زائد عرصے سے گھر میں مسلسل غیر قانونی اور بلا جواز نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت نے کہا کہ سید علی گیلانی کی نظر بندی کا سلسلہ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے دور میں شروع کیا تھاجو اب تک جاری ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی کٹھ پتلی حکومت نے مقبوضہ علاقے کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔








