اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ سول اور فوجی قیادت نے دہشت گردی کی موجودہ لہر کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کا متفقہ فیصلہ کیاہے، معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والوں، خواہ وہ ملک کے اندر ہوں یا باہر سے حملہ آور ہوں،کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف ہمارا قومی عزم اور اتحاد ہی ہماری …
وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی اخبار نویسوں سے غیر رسمی گفتگو
اسلام آباد ۔ 18 فروری (اے پی پی) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ سول اور فوجی قیادت نے دہشت گردی کی موجودہ لہر کو آہنی ہاتھوں سے کچلنے کا متفقہ فیصلہ کیاہے، معصوم جانوں کو نشانہ بنانے والوں، خواہ وہ ملک کے اندر ہوں یا باہر سے حملہ آور ہوں،کو ہر صورت کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف ہمارا قومی عزم اور اتحاد ہی ہماری طاقت اور جیت اور دشمن کی شکست ہے،لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے اور بات ثابت ہو چکی ہے کہ دہشت گردی کے واقعات میں اکثر افغان مہاجرین کو سہولت کار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے ، سیکیورٹی جیسے حساس معاملے پر کسی قسم کی سیاست نہیں کرنا چاہتے کیونکہ اس معاملے پر سیاست کرنا پوری قوم سے زیادتی ہوگی ۔ یہ









