بحر ہند میںسیکورٹی کی بین الاقوامی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے،وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی )کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ بحر ہند میں بحری قزاقی کو دوبارہ سراٹھانے سے روکنے کیلئے سیکورٹی کیبین الاقوامی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔یہاں آزادانہ نقل و حمل کیلئے بین الاقوامی بحری قوتوں کی موجودگی اب بھی ضروری ہے۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ سے گفگتو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان بحر ہند کے ساتھ …

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی )کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے کہا ہے کہ بحر ہند میں بحری قزاقی کو دوبارہ سراٹھانے سے روکنے کیلئے سیکورٹی کیبین الاقوامی کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔یہاں آزادانہ نقل و حمل کیلئے بین الاقوامی بحری قوتوں کی موجودگی اب بھی ضروری ہے۔ چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ سے گفگتو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان بحر ہند کے ساتھ تاریخی اور جغرافیائی لحاظ سے وسطی،جنوبی اور مشرقی ایشیاءکے سنگم پر واقع ہے اس لیے اسے سمندر اور خشکی کے راستے دیگر ممالک کے ساتھ تجارت اور رابطوں کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانا چاہیئے۔

Leave a Reply