اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے کام سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے موثر اور متفقہ رد عمل وقت کی ضرورت ہے۔فوجی عدالتوں کا تسلسل انسداد دہشت گردی مہم کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔ملک و قوم کی سلامتی و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔اس سلسلے میں عسکریت پسندی کی تازہ لہر …
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پارلیمانی رہنماوں کیساتھ ٹیلی فون پر گفتگو
اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کے کام سے متعلق
وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے موثر اور متفقہ رد عمل وقت کی ضرورت ہے۔فوجی عدالتوں کا تسلسل انسداد دہشت گردی مہم کے تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے ضروری ہے۔ملک و قوم کی سلامتی و تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔اس سلسلے میں عسکریت پسندی کی تازہ لہر پر قابو پانے کی غرض سے فوری فیصلہ اہم ہے۔یہ باتین وفاقی وزیر خزانہ نے ہفتہ کو پارلیمانی رہنماوں کیساتھ دہشت گردی کے مقدمات کی تیزی سے نمٹانے کیلئے فوجی عدالتوں کے کام میں توسیع سے متعلق امور پر ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔اسحاق ڈار نے اس سلسلے میں مولانا فضل الرحمان،سید نوید قمر،شاہ محمود قریشی،آفتاب شیر پاو اور مولانا عطاالرحمان سے بات چیت کی۔









