کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر ک 5 وکٹوں سے ہرا دیا،

شارجہ ۔ 18 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو میں کیون پیٹرسن کی طوفانی اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 200 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، جیسن روئے نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز …

شارجہ ۔ 18 فروری (اے پی پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹو میں کیون پیٹرسن کی طوفانی اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندر کو سنسنی خیز مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی، قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں پر 200 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، جیسن روئے نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 51 رنز کی اننگز کھیلی، جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مطلوبہ ہدف 7 گیندیں قبل 5 وکٹوں پر پورا کیا، کوئٹہ کو کامیابی کیلئے آخری 4 اوورز میں 63 رنز درکار تھے کہ اس موقع پر پیٹرسن اور سرفراز نے دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، پیٹرسن نے نارائن کے اوور میں 21 اور عرفان کے اوور میں 26 رنز بٹور کر میچ کا نقشہ بدل دیا، سرفراز 45 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، پیٹرسن نے 8 چھکوں کی مدد سے 88 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر قلندر کی جیت کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا، روئے، سرفراز، ڈیلپورٹ اور فاخر کی جارحانہ اننگز رائیگاں گئیں۔ پیٹرسن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

مزید خبریں

Leave a Reply