وزیراعظم محمد نواز شریف کی سید یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی بازیابی پرمبارکباد

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد محفوظ بازیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ علی حیدر کو 9مئی 2013ءکو لاہور سے اغواءکیا گیا تھا اور انہیں افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک فوجی آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا گیا۔ وزیراعظم نے ایک خط میں توقع ظاہر کی کہ علی حیدر …

اسلام آباد ۔10مئی (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے مغوی بیٹے علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد محفوظ بازیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ علی حیدر کو 9مئی 2013ءکو لاہور سے اغواءکیا گیا تھا اور انہیں افغانستان کے صوبہ غزنی میں ایک فوجی آپریشن کے ذریعے بازیاب کرایا گیا۔ وزیراعظم نے ایک خط میں توقع ظاہر کی کہ علی حیدر جلد اپنے خاندان سے ملیں گے۔ وزیراعظم نے گیلانی خاندان کی جرات ، حوصلے اور صبر کی تعریف کی جس کا انہوں نے 3 سال کے دوران مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے دعا کہ اللہ تعالیٰ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے خاندان کو محفوظ اور سلامت رکھے۔

Leave a Reply