پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات واشنگٹن میں منعقد ہوئے، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات کا واشنگٹن میں انعقاد

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جولائی (اے پی پی):پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کے معاہدے پر مذاکرات 9 اور 10 جولائی کو واشنگٹن ڈی سی میں منعقد ہوئے۔
مذاکرات میں شریک ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق مذاکرات خوشگوار ماحول میں ہوئے جن کے دوران دونوں فریقوں نے اختلافی امور کو حل کرنے اور مشترکہ نکات پر اتفاقِ رائے پیدا کرنے کے لیے پیش رفت کی تاکہ معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جاسکے۔ مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کرنے والے سیکرٹری تجارت جواد پال نے مذاکرات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت حاصل کی گئی ہے۔








