خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 1.430 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 430 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی …

اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):خدمات کے شعبے کے تجارتی خسارے میں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 1.430 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 430 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبے کا تجارتی خسارہ 270 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ دسمبر میں خدمات کے شعبے کا تجارتی توازن 155 ملین ڈالر فاضل ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2022 میں 47 ملین ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 3.76 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے 3.87 ارب ڈالر کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے۔دسمبر میں خدمات کے شعبے کی برآمدات کا حجم 727 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 7 فیصد کم ہے۔

دسمبر 2022 میں خدمات کے شعبے کی برآمدات سے ملک کو 781 ملین ڈالر حاصل ہوئے تھے۔ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں خدمات کے شعبے کی درآمدات پر 5.19 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں خدمات کے شعبے کی درآمدات پر 4.14 ارب ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

دسمبر میں خدمات کے شعبے کی درآمدات کا حجم 882 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں خدمات کے شعبے کی درآمدات پر 734 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔