اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 42 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کی فروخت کا حجم 8ہزار 792 یونٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 42 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 15 ہزار 204 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
دسمبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 900 یونٹس فروخت ہوئے جو نومبر کے مقابلے میں 44 فیصد اور دسمبر 2022کے مقابلے میں 72 فیصد کم ہیں۔ نومبر میں ملک میں لائٹ کمرشل گاڑیوں ، وینز اور جیپوں کے 1600 اور دسمبر 2022 میں 3 ہزار 232 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔