ٹی ڈیپ کے زیر اہتمام 3 روزہ تیسری پاکستانی انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ نمائش (کل) سے شروع ہوگی

لاہور۔17جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پاکستان و وزارت کامرس اینڈ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام 3 روزہ تیسری پاکستانی انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش 18 سے20 جنوری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گی۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے یہاں '' اے پی پی'' کو بتایا کہ مذکورہ تین روزہ نمائش میں انجینئرنگ اور ہیلتھ سے متعلقہ بڑی بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں …

لاہور۔17جنوری (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آ ف پاکستان و وزارت کامرس اینڈ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے زیر اہتمام 3 روزہ تیسری پاکستانی انجینئرنگ اینڈ ہیلتھ کیئر نمائش 18 سے20 جنوری تک ایکسپو سینٹر لاہور میں ہو گی۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے یہاں ” اے پی پی” کو بتایا کہ مذکورہ تین روزہ نمائش میں انجینئرنگ اور ہیلتھ سے متعلقہ بڑی بڑی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی اور اپنے سٹالز لگائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ تین روزہ نمائش میں نگران وفاقی وزیر برائے تجارت گوہر اعجاز بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے جبکہ وفاقی وزارت کامرس کے سیکرٹری،ٹی ڈیپ کے اعلی افسران،ملک کے چیمبر آف کامرس کے عہدیدار وں سمیت پاکستان و بیرون ممالک سے بھی کاروباری حضرات شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نمائش کا مقصد پاکستانی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں متعارف کرانا ہے ۔