جرمنی میں ہونے والے کنزیومر گڈز میلہ میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی

کراچی۔ 17 جنوری (اے پی پی):کنزیومر گڈز کا پانچ روزہ میلہ ''امبیانتے ''26فروری سے جرمنی کے فنانشل مرکز فرینکفرٹ ایم مین میں شروع ہوگا جس میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے کنزیومر گڈز میلے میں 9پاکستانی کمپنیاں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)امبیانتے میں شریک ہوگی ۔ مہمان نوازی سے لے …

کراچی۔ 17 جنوری (اے پی پی):کنزیومر گڈز کا پانچ روزہ میلہ ”امبیانتے ”26فروری سے جرمنی کے فنانشل مرکز فرینکفرٹ ایم مین میں شروع ہوگا جس میں 9 پاکستانی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ بدھ کو جاری اعلامیہ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے کنزیومر گڈز میلے میں 9پاکستانی کمپنیاں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)امبیانتے میں شریک ہوگی ۔

مہمان نوازی سے لے کر دفتری سامان تک کے مختلف شعبوں کے خریدار معروف نمائش کنندگان کی متنوع رینج کی توقع کے ساتھ موجود ہونگے ۔ اس تقریب میں 83ممالک کے 3,900سے زائد نمائش کنندگان شرکت کریں گے۔9پاکستانی نمائش کنندگان جن میں پاکستان سووینرز، طارق گلاس انڈسٹریز لمیٹڈ، شارپ ایج انٹرپرائزز جیسی معروف کمپنیاں میلے کی تیاری کر رہی ہیں۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)کے پاس ایک پویلین بھی ہوگا جس میں عنایہ سالٹ، آر ایم سالٹ اور ثنا ٹریڈرز جیسے ادارے شامل ہوں گے۔پاکستانی کمپنیاں ہال لیول 10اور 11.1میں ان مصنوعات کی نمائش کر رہی ہیں جن میں اندرونی سجاوٹ کی اشیا ، کچن کے لوازمات اور دیگر اشیائے ضروریہ شامل ہیں۔سال2023میں83ممالک کے 4,561سے زیادہ نمائش کنندگان نے شرکت کی اور 170ممالک کے 109,491 افرادکے سامنے اپنی مصنوعات کی نمائش کی۔