زرمبادلہ کے ذخائر 13.14 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

102

اسلام آباد۔18جنوری (اے پی پی):زرمبادلہ کے ذخائر 13.14 ارب ڈالر ہوگئے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 12 جنوری 2024 کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 8.02 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.11ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 127 ملین ڈالر کی کمی ہوئی ۔